09/Nov/2018
News Viewed 2050 times
مولانا فضل الرحمن نے آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ناموس رسالتؑ تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھرکے ضلعی ہیڈکواٹرز میںآج بعد نمازِجمعہ پرامن احتجاج کیا جائے گا،مولانافضل الرحمن نے کہا کہ15نومبر کو لاہور میں ملین مارچ اور25نومبر کو سکھر میں ختمِ نبوت کانفرنس ہوگی اور آئیندہ کے لا ئحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،مولانا صاحب نے یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ کسی قانون کے تحت فیصلہ دینے کا نہیں بلکہ بیرونی دباؤپر یہ فیصلہ دے کر ہماری نظریاتی قومی آزادی اور خودمختاری سلب کی گئی ہے،پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر ر ہے ہیں،یہ لوگ کس طرح کی ریاست مدنیہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:آسیہ بی بی کوویمن جیل ملتان سے رہا کر دیا گیا
مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس حکومت سے پہلا کام لینا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا،دوسرا کام قادیانیوں کو سہولت پہنچانے کا اور تیسرا کام آئی ایم ایف کی طرف بھیجنے کا ہے،اجتماع سے ایم ایم اے کے مرکزی نائب صدرعلامہ ساجدمیر،مولاناعبدالغفورحیدری،صاحبزاداہ شاہ اویس نورانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔